منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کا مقصد ’’نا معلوم افراد‘‘ کے بجٹ میں اضافہ کرنا ہے،اسفندیار ولی خان نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 5  فروری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ،پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی مالی شق کو چھیڑنے کا بنیادی مقصد ’’نا معلوم افراد‘‘ کے بجٹ میں اضافہ کرنا ہے اور اس کو چھیڑنے کا نقصان ملک کو ہو گا ،صدارتی نظام کسی طور قبول نہیں کریں گے ، صدارتی نظام پنجاب کو پاکستان تصور کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی اے این پی بھرپور مخالفت کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں باچا خان اور

ولی خان کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے باچا خان اور ولی خان کو تحریک آزادی و جمہوریت کیلئے قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ چالیس سال قبل ہمارے اکابرین نے جو پیشگوئیاں کی تھیں وہ سچ ثابت ہوئیں البتہ بدقسمتی سے اس وقت انہیں غداری جیسے القابات سے نوازا گیا ، انہوں نے کہا کہ آج رد الفساد شروع کر کے ہمارے اسلاف کی باتوں کی تقلید کی گئی،افغانستان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں افغان حکومت کی شرکت ضروری ہے اور چین و روس اس حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کریں ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پر امن افغانستان کے بغیر پرامن پاکستان کا تصور ناممکن ہے ،اور مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں تباہی ایک بار پھر پاکستان کا مقدر ہو گی،انہوں نے کہا کہ پختونوں کو ہر دور میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا، کرتارپور راہداری کھول کر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے والے طورخم بارڈر کی بندش پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرانا نظام ختم کرنے کے بعد حکومت بے خبر ہو چکی ہے اور وہاں کوئی نیا قانون لاگو نہیں کیا جا رہا جو قبائلی عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے جبکہ قبایلی انتخابات کیلئے کی جانے والی حلقہ بندیاں بھی

متنازعہ ہیں ،پشاور سے ڈیرہ تک ایک ہی صوبائی حلقہ بنا کر اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے،اے این پی نے بڑی جدوجہد سے صوبے کی شناخت کی جنگ لڑی اور اس میں کامیابی حاصل کر کے پختونوں کو ان کی شناخت دی، انہوں نے کہا کہ آج احتساب کے نام پر دہرا معیاراپنایا جا رہا ہے اس کے منفی اثرات نکلیں گے،انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ نواز شریف کے بیٹوں کو وراثت کے معاملے پر جے آئی ٹی میں پیش کیا جاتا رہا جبکہ سلائی مشینوں والی

باجی کو صرف جرمانہ کر کے چھوڑ دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ احتساب نیب کے کردار پر بدنما داغ ہے،چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو علیمہ خان پر ہاتھ ڈالیں ، میری ملائشیا اور دبئی میں جائیدادوں کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی اپنی اربوں کی جائیدادیں نکل آئیں،پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت کے دور میں جن 350ڈیموں کی تعمیر کا ذکر کیا گیا وہ پشاور کے سڑکوں پر آج بھی موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلط وزیر اعظم جن پارٹیوں کو چور اور ڈاکو کہتے رہے ان میں لوگوں کو لے کر

تحریک انصاف کو بیساکھیاں فراہم کی گئیں،پشاور میں بی آر ٹی کے نام پر ہونے والی اربوں کی کرپشن احتسابی اداروں کی نظروں سے اوجھل ہے انہوں نے کہا کہ احتسابی ادارے صرف لاہور اور پشاور میٹرو کی تحقیقات کر لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،مہنگائی کی جاری لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر زندگی کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں،انہوں نے بیرون ملک مقیم ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اپنے گھروں اور اہل و عیال سے دور محنت کے ساتھ ساتھ باچا خان کا نظریہ ساتھ لے کر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ساتھی ان ممالک کے قوانین کا احترام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…