پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ عمران خان کو لمبی عمر عطا کرے!صحت کارڈ ملنے پر بزرگ وزیر اعظم سے خوش ،کن شاندارالفاظ میں تعریفیں کر نے لگے؟پڑھئے تفصیلات

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) صحت کارڈ ملنے پر بزرگ شہری وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دینے لگ گئےَ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا تو شہریوں نے بھی اسے بہترین اقدام قرار دے دیا۔بزرگ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کو خوب دعائیں دیں اور کہا کہ جب ہمیں علاج کی سہولت ملے گی تو ہمارے دل سے دعا نکلے گی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی وزیراعظم کو لمبی زندگی عطا کرے اور انہیں مزید کامیابیاں دے۔ایک شہری نے کہا کہ میں صحت کارڈ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ اس سے جتنے پیسوں کا علاج ہو گا وہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر تھا۔کینسر کے ایک مریض کا کہنا ہے کہ مجھے بھی صحت کارڈ ملا اور میں وزیر اعظم کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں بھی صحت دے اور لمبی عمر عطا کرے۔واضح رہے پیر کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا جس کے تحت پنجاب، اسلام آباد اور فاٹا میں لاکھوں غریب خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ صحت کارڈ کے اجراء کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج ہو سکے گا،وفاق میں صحت کارڈ کے اجراء کا آغاز خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے خیبر پختون خواہ میں میں صحت کارڈ کا اجراء کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ کے اجراء کا پہلے ہی ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب افراد موذی مرض میں مبتلا ہونے پر سب کچھ بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا مقصد غربت میں کمی لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…