اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نہیں بنیں گے ان کے آنے سے ماحول خراب ہو گا جبکہ وفاقی کابینہ میں سے کوئی بھی وزیر شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر نہیں دیکھنا چاہتا۔ وہ پہلے وزارت سے مستعفیٰ ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پی اے سی کے ممبر نہیں بنیں گے اگر وہ پبلک اکاؤنٹس
کمیٹی میں شامل ہوئے تو ہاتھا پائی اور ماحول خراب ہو گا جس سے میڈیا کو فلم بنانے کا موقع ملے گابطور وزیر ریلوے شیخ رشید کا رکن بننا پارلیمانی روایت کی خلاف ورزی ہے دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نہیں بن سکتا ۔ اس لئے شیخ رشید پہلے وزارت سے استعفیٰ دیں پھر پی اے سی میں آنے کی بات کریں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا کوئی وزیر نہیں چاہا کہ شیخ رشید پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بنیں۔