اسلام اآباد (آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غربت ختم کرنے کیلئے پروگرام لا رہے ہیں، تمام خیراتی اداروں کوایک چھتری تلے جمع کریں گے،برآمدات میں کمی سے روپے کی قدر35 فیصد گری، مہنگائی توآنی ہی تھی، عوام کیلئے جلد آسانیاں پیدا کی جائیں گی بیت الما ل سمیت تما م خیراتی اداروں کو ایک چھتری تلے لے کر آہینگے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں
اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات میں اس کا اجرا کیا جارہا ہے، فاٹا کے تمام قبائلی خاندانوں کو یہ کارڈ دیے جائیں گے، جبکہ ایک ماہ کے اندر اندر پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو یہ کارڈ فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 8 لاکھ غریبوں کا مفت علاج ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 9 کروڑ پاکستانی علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء خوش آئند ہے خیبرپختونخواہ میں ہم نے ہیلتھ کارڈ فراہم کیے گھر میں اگر کوئی بیمار ہو توگھر کا سارا بجٹ متاثر ہوجا تا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،علا ج کی وجہ سے بہت سے لو گ غربت میں چلے جا تے ہیں ہیلتھ کا رڈ سے ہر خاندان 7لا کھ 20ہزار تک مفت علا ج کرا سکتا ہے جس معاشرے میں علا ج کے لئے پیسے نا ہو ں وہا ں اللہ کا عذاب آتا ہے ہیلتھ کا رڈ سے غربت کم ہونے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے کینسر کی بیماری کا تب پتا چلا جب میری والدہ کو بیماری ہوئی۔تب ملک میں ہسپتال ہی نہیں تھا اور ولداہ کو ملک سے باہر لے کر جا نا پڑا کینسر ایسی بیما ری ہے اس میں سب کچھ بیچنا پڑتا ہے والدہ کی بیما ری کے دوران میں نے ایسے ایسے واقعات دیکھے کہ وہ تکلیف میں سونا اور جمع پونجی سب بیچ دیتے تھے اس سے بڑا بے بس انسان کون ہوسکتا ہے؟
جس کو بیماری ہواور اس گھر میں پیسے نہ ہوں،ہماری تمام پالیسیاں غریبوں کیلئے ہوں گی ۔ انہو ں نے کہا کہا ٹیکسٹائل ، انڈسٹریز کو ریلیف دے رہے ہیں اس کا ایک ذریعہ غربت کا خاتمہ بھی ہے ہماری ہرپالیسی کا محورغربت کا خاتمہ ہے۔ہیلتھ کارڈ سے بھی غربت کم ہوگی جو لوگ مشکل سے اخراجات پورے کررہے ہیں ان کے لئے آسانی پیدا ہوجائے گی قبائلی علاقوں کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے تاکہ جب تک وہاں ترقی نہیں ہوتی ان کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہوں، اور
وہ اپنا مفت علاج کروا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں کمی سے روپے کی قدر35فیصد گر گئی، جب روپیہ 35فیصد گرا تومہنگائی توآنی ہی تھی ، عوام کو کا فی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ مشکلا ت تھو ڑے وقت کے لئے ہے بہت جلد اچھا وقت آنے وا لا ہے اور ملک میں سرمایہ کا ر بھی آئیں گے گیس اور بجلی کی قیمت بڑھ گئی جس سے مہنگائی بڑھ گئی، کوشش ہے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں کیو نکہ ہم مشکلا ت میں گھرے طبقوں کے لئے آسانیا ں پیدا کر نا چاہتے ہیں میر ا خو اب پا کستان کو فلا حی ریا ست بنا نا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش ، سری لنکا بھی اور بھارت ہم سے پیچھے تھا وہ بھی آگے نکل گئے لیکن اب بہتری آئے گی سرمایہ کار پاکستان آنا شروع ہوگئے ہیں