ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ، پی ٹی ڈی سی کی دو سو ارب کی جائیدادوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن )وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کے اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کی دو سو ارب کی جائیدادیں صوبوں کو منتقل کر دی جائیں گی، پی ٹی ڈی سی نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے لئے سیکرٹریٹ کا کام سرانجام دے گا۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاون خصوصی افتخار درانی، ذوالفقار بخاری، صوبائی وزرا اور

ٹاسک فورس کے اراکین شریک ہوئے ۔اجلاس میں سیاحت کے فروغ ، صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے ، صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبوں میں سیاحت کے حوالے سے ریگولٹری فریم ورک تشکیل دینے ، بین الاقوامی سطح پر ملکی سیاحت کو اجاگر کرنے جیسے اہم مقاصد کے لئے نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔25ممبران پر مشتمل نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور نجی شعبے کے ٹورازم انڈسٹری سے وابستہ افراد پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کا فیصلہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ پی ٹی ڈی سی کی دو سو ارب کی جائیدادیں صوبوں کو منتقل کر دی جائیں گی۔ پی ٹی ڈی سی نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے لئے سیکرٹریٹ کا کام سرانجام دے گا۔ مذہبی ٹورازم، ایڈونچر ٹورازم، کلچرل، تاریخی اور آرکیالوجیکل ٹورازم، ایکو ٹورازم، ٹرانس ہمالیہ جیپ ریلی گروپ، انفراسٹرکچر اور سہولت کاری، ریگولیٹری اور پالیسی ریفارمز، سرمایہ کاری اور ٹورازم برینڈنگ کے لئے مخصوص ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ وزیرِ اعظم کو ٹورازم کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ

خیبر پختونخواہ میں بیس نئے سیاحتی مقامات بنانے کا عمل جاری ہے۔ پشاور میں واقع بالاحصار قلعے کو سیاحتی مقام بنانے پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بالاحصار قلعے کو سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ پنجاب میں واقع 800اور خیبر پختونخواہ میں واقع 157ریسٹ ہاؤسز کے کمرشل استعمال کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ایکو ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…