پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

طیب اردگان کی مثالیں دینے والے نواز شریف نے خود کو پاکستان کا ’’خوردبردگان ‘‘ثابت کردکھایا ہے ،فیاض الحسن چوہان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وائس آف پنجاب وہ فورم ہے جہاں سے مستقبل کے مہدی حسن، نور جہاں اور عالم لوہار سامنے لائے جاہیں گے۔ وہ سریلی آوازیں جو مواقع نہ ملنے سے گمنام ہی رہ جاتی تھیں اب ان کو گلی محلوں، چوراہوں سے نکال کر عوام کے سامنے لائیں گے۔ ان کے سر پورے ملک میں گونجیں گے۔ اب چاہے کوئی ریڑھی بان کا بچہ ہو یاکسی کلرک کا، اپنی گائیکی کے اظہار کا سب کو یکساں موقع دیا جائے گا۔

ہر مرحلے پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ رواں ہفتے میں فن کی دنیا کے تمام نگینوں کی موجودگی میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج الحمرا میں وائس آف پنجاب کے حولے سے پاکستان ٹیلی ویژن کے مابین ایک ایم او یو سائن کرنے کی پروقار تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم او یو پرسیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ اور مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ارشد خان نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان اور ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وائس آف پنجاب پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ اس سے حاصل ہونے والے ریونیو میں محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پی ٹی وی کا یکساں شیئر ہو گا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معائنے کے لیے بنائے گئے چوتھے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت سے زیادہ نیت خراب ہے۔

نواز شریف اور آل شریف موجودہ حالات میں ہر صورت این آر او لیکر پتلی گلی سے بیرون ملک نکل جانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف صاحب گزشتہ کئی سالوں سے عوام کو طیب اردگان مثال دے کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ جانے کی بڑھکیں مارا کرتے تھے لیکن حالات نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی خواہشات اور تعیشات کے آگے لیٹ گئے ہیں ثابت یہ ہوا کہ نواز شریف صاحب طیب اردگان نہیں بلکہ پاکستان کے خورد بردگان ہیں۔ نواز شریف نے پاکستان کے خزانے میں کھربوں ڈالر کی کرپشن کرکے

یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ خوردبردگان ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر چوہدری منظور صاحب کی بات مان لی جائے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ شہباز شریف آصف زرداری کو دھوکا دے رہے ہیں اور زرداری صاحب شہباز شریف کو دھوکا دے رہے ہیں ۔زرداری صاحب اور شہباز شریف صاحب جو ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے تھے اور اسمبلی میں ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کرآ رہے تھے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو این آر او او ر ڈیل لینے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے کاغذوں میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کی کسی کے ساتھ کوئی ڈیل کوئی لینا دینا نہیں ہوا لیکن یہ باتیں کر کے یہ لوگ خود ہی اپنے آپ پر تنقید کر رہے ہیں کہ پچھلے 6ماہ سے یہ پوری پاکستانی عوام کو یہ بے وقوف بنا رہے تھے کہ ہم دونوں پارٹیز ایک ہیں اور ہم اکٹھے ہو کر جمہوریت اور اٹھارویں ترمیم کی خاطر بہت کچھ کریں گے لیکن یہ سب صرف ڈھونگ تھا ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب

ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں اور73کے آئین کے تناظر میں 74 طرح کی کرپشن کرتے ہیں اور ان کے خودساختہ آئین کے اصولوں میں لوٹ مار، کرپشن، قبضہ معافیا اور اپنے اہل واعیال کو اقتدار کے عہدوں پرفائز کرنا شامل ہے۔مزیدبرآں صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ اس ظلم وجبر کے خلاف حکومت کی طرف سے جس قانونی کارکردگی کی ضرورت تھی وہ پوری ہو چکی ہے۔جے آئی ٹی کی فائنل رپورٹ بارہ دن میں آ جائے گی اور

اس رپورٹ کے مطا بق ان 5 اہلکاروں کواوران کو آرڈرد ینے والے افسران کوبھی سزا دی جائے گی۔وزیراعلی سردار عثمان بزدارصاحب نے بہت موثر طریقے سے سانحہ ساہیوال کوسنبھالا۔6گھنٹوں کے اندر موقع پر پہنچنے اور لواحقین کو ملے ۔جو ایف آئی آر سی ٹی ڈی نے اپنے اہلکاروں کو بچانے کے لئے کاٹی تھی اسے فوری طور پر رد کرکے لواحقین کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر کاٹی۔اسی دن ان 5اہلکاروں کو جیل کی ہوا کھلائی اور اگلے ہی دن باقی افسران کو معطل کر دیا۔ عثمان بزدارصاحب نے لواحقین سے کیے ہوئے تمام وعدے بھی پورے کیے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…