پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سابق صوبائی وزیر کے کزن کاوین میں کالج جاتی طالبات پر تشدد ،سربازار لڑکیوں کے کپڑے پھاڑ دیئے،وین اور ڈرائیور کو اپنے ڈیرے پر بند کر دیا

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( آن لائن )حجرہ شاہ مقیم میں سابق صوبائی وزیر کے کزن کاوین میں کالج جاتی طالبات پر تشدد ،سربازار لڑکیوں کے کپڑے پھاڑ دیئے ،گن پوائنٹ پر وین اور ڈرائیور کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر بند کر دیا،شہریوں کا غنڈہ گردی پر شدید احتجاج،قصور ملتان روڑ بلاک کر دی ،پولیس افسران نے مذاکرات کے بعد غنڈہ صفت عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ملزمان فرار ہو گئے ،جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں

سابق صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب رضا علی شاہ کے حقیقی کزن پیر حامد علی شاہ المعروف گونگا پیر کو کالج جاتی طالبات کی وین کا اوور ٹیک کر کے آگے نکلنا ایسا ناگوار گزرا کہ اس نے اپنی جیپ کو طالبات کی وین کے آگے لگا کر سٹرک پر زبردستی روک لیا اور طالبات کو گن پوائنٹ پر حراساں کرکے انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ گھسیٹ کر وین سے نکال کر باہر روڑ پرپھینکتا اور ان پر تھپڑوں کی بارش کرتا رہا بعد ازاں انہیں زدوکوب کرکے سربازار انکے کپڑے تار تار کر دیئے او ر اپنی جیپ جائے وقوعہ پر چھوڑ کر اسلحہ کے زور پر طالبات کی وین کو ڈرائیور سمیت لے جا کر اپنے ڈیرے پر بند کر دیا ، قوم کی بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ملتان قصور روڑ بلاک کر دی جس پر پولیس کے اعلیٰ افسران کئی گھنٹے بعد موقع پر پہنچے اور واقعہ کی تحقیقات کے بعد پیر حامد علی شاہ المعروف گونگا پیر اور اسکے حواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جسکی اطلاع پر ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا،اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر رضاعلی شاہ کو شکست فاش دیکر ایم پی اے منتخب ہونے والی سیدہ جگنو محسن نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں کسی شہری کو وڈیرہ شاہی کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گی ،حلقہ کی عوام کو رعایا سمجھنے کا دور ختم ہو گیا اب کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…