پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اپنی انا اور غرور کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے شہباز شریف کا یہ مشورہ مان لیں، ن لیگ نے بڑی پیشکش کردی

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے حکومت کی نااہلی، جھوٹ اور دھوکہ دہی کا بھانڈا عالمی چوراہے پر پھوڑا ہے موجودہ نالائق ٹیم پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،وزیراعظم عمران خان کی انا اور غرور شہباز شریف کے دیئے گئے مشورے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک کو دانستہ دیوالیہ پن کی کھائی میں دھکیل رہی ہے وزیراعظم عمران خان معیشت کے معاملے پر یوٹرن لیں اور معاشی صورتحال پر اپوزیشن سے مشاورت کریں

جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں روزانہ قوام کو بری خبر مل رہی ہے عالمی ادارے کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ2018ء کے عام انتخابات کے بعد سے مالیاتی عدم توازن کے پہلو پر توجہ نہیں دی گئی رپورٹ ثابت کر رہی ہے کہ حکومت دانستہ دیوالیہ پن کی کھائی کی جانب بڑھ رہی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پہلے ہی دن میثاق معیشت پر تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا مشورہ دیا تھا لیکن عمران خان کی انا اور غرور شہباز شریف کے پاکستان کے مفاد میں دیئے گئے مشورے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…