لاہور (آن لائن) احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کے فرنس آئل چوری کیس میں 4 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے ملزمان دلبر ڈوگر، شبیر حسین، رانا مہتاب، قیصر عباس وغیرہ کو 18 فروری دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم دلبر ڈوگر نے
45لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست بھی دے رکھی ہے ۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی فرنس آئل چوری کیا۔ ٹینکرز مافیا اور واپڈا ایمپیلائز یونین کی ملی بھگت سے خوردبرد کی گئی۔ 145آئل ٹینکرز غائب کئے گئے۔ جن میں ساڑھے 5 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل تھا۔