کراچی (آن لائن)پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ شیخ رشید کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکیوں اور بد تمیزی کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ اگربلاول کوکچھ ہواتواس کی ذمہ داری حکومت پرہوگی۔ عمران خان سندھ کی خدمت نہیں بلکہ منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے آرہے ہیں ،صوبائی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ ،
سندھ کے سیکر یٹری اطلاعات عاجزدھامرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وقاص شوکت ، خیر النساء4 مغل اور شہزاد مجید بھی موجود تھے۔نفسیہ شاہ نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹونے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق،جمہوریت اور 18ویں ترمیم کے حوالوں سے جدوجہد جاری ہے اور ہم سب بلاول بھٹو اور زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔18ویں ترمیم کے تحت جو ادارے صوبے کے تحت ہیں۔ ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے وفاق سندھ کینوے ارب روپے جوبڑھ کراب 103 ارب روپے ہوگئے ہیں اداکرے،انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی این آراونادینے والے نے اپنی بہن اوردوستوں کواین اراو دیدیا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ جانے کہاں کہاں سے دبئی میں جائیدادوں کے کاغذات لے کر آجاتے تھے۔عمران نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا اب وہ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔ساڑھے پانچ ماہ میں حاصل کیا جانے والا قرض پاکستان بناو 191 نہیں بلکہ پاکستان ڈباو قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ریلوے کے وزیر ہو کر پٹری سے اترتے رہتے ہیں۔تحریک انصاف کہتی ہے کہ اس نے کب اٹھارویں ترمیم کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ
این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت نے فعال کیا۔اگر یہ وفاق کے پاس گیا تو مریضوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔پی پی نظر ثانی کی درخواست کر رہی ہے۔پانی کی قلت ہے۔وفاق سندھ کا احساس محرومی ختم کر کے انصاف کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی وعدے کئے تھے وہ سب الٹے کر دیئے ہیں۔50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے پچاس لاکھ گھر تباہ کر دیئے۔ٹیکس کمیشن کے تحت زرعی اور سروسز ٹیکس بھی وفاق کے انڈر لینا چاہتے
ہیں۔پی پی رہنماسینیٹرعاجزدھامرہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ وہ شیخ رشیدکے بلاول کودھمکیاں دینے پرقوم سے معافی مانگیں اورشیخ رشید کوکابینہ سے نکالیں بصورت دیگراگربلاول کوکچھ ہواتواس کے ذمہ دارعمران خان ہونگے،ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عمران خان سندھ کی خدمت نہیں بلکہ منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے آرہے ہیں اوراندیشہ ہے کہ وہ صوبائی حقوق پر ڈاکہ ڈال کر منصوبوں کا اعلان کریں گے۔