لاہور (آن لائن)’’ڈیل ‘‘ کی خبریں عروج پر، سابق وزیراعظم نوازشریف کا موقف بھی سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہی باتیں ہورہی ہیں جو بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے دوران کی جاتی رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں اپنے بھانجے محسن لطیف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ،محسن لطیف نوازشریف کیلئے ناشتہ لائے۔ لیگی رہنما محسن لطیف نے کہا کہ بیماری کے باعث نوازشریف ٹھیک طریقے سے خوراک
نہیں لے پا رہے۔ناشتے میں صرف پپیتہ کھایا۔نوازشریف کے علاج کے معاملے پر ہمیں تحفظات ہیں۔ محسن لطیف کا کہنا تھا کہ دل کی بیماری کی وجہ سے نوازشریف دیگر بیماریوں کا بھی شکار ہورہے ہیں۔نوازشریف کے دل کے علاج کے معاملے پر عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ پی آئی سی کے ڈاکٹرز نوازشریف کے علاج کے معاملے پر محتاط نظر آتے ہیں۔ محسن لطیف کے مطابق ڈیل کی باتوں پر بھی نوازشریف سے گفتگو ہوئی تو نوازشریف کا کہناہے کہ آج بھی وہی باتیں ہورہی ہیں جو کلثوم نوازکی بیماری کے موقع پر کی جاتی تھیں۔