پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اپنی جوانی کو ضائع مت کر‎

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی ندی کے کنارے ایک اونچی دیوار بنی ہوئی تھی۔۔۔ اس دیوار پر ایک پیاسا آدمی بیٹھا ہوا تھا۔ پیاس کے مارے اس کی جان لبوں پر آ گئی تھی وہ دیوار اس پیاسے انسان اور اس کی پیاس کے درمیان حائل تھی! اسے جب اور کچھ نہ سوجھا تو اس شخص نے دیوار سے اینٹیں اکھیڑ کر ندی کے پانی میں پھینکنا شروع کر دیں۔

اینٹ پانی میں گرتی تو ایک آواز پیدا ہوتی، اس آواز سے وہ پیاسا انسان لطف اندوز ہو رہا تھا، وہ تو اس سریلی آواز پر عاشق ہو گیا تھا، وہ مسلسل اینٹیں پھینکتا جا رہا تھا اور اس سے اسے ایک خاص نشے کی سی کیفیت محسوس ہو رہی تھی۔ ندی کے پانی نے اس شخص سے مخاطب ہو کر کہا، اے بندہ خدا! تو مجھے اینٹیں کیوں مارے جا رہا ہے؟ تجھے اس سے کیا حاصل ہو رہا ہے؟ میں نے تیرا کیا بگاڑا ہے؟ پیاسے انسان نے جواب دیا: اے ندی کے ٹھنڈے میٹھے پانی! ایسا کرنے میں میرے دو فائدے ہیں! پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ: اینٹ پھینکنے کے بعد جو آواز آتی ہے اس سے میرے مردہ جسم میں جان پڑ جاتی ہے! میرے لیے یہ دنیا کی سب سے سریلی آواز بن گئی ہے۔ پیاسوں کو اس آواز سے بڑا سرور ملتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ: جتنی زیادہ اینٹیں اس ندی میں گرتی جا رہی ہیں! اتنا ہی ندی کا پانی میرے قریب آتا جا رہا ہے، گویا محبوب کے وصل کا لمحہ قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں جو پوشیدہ نکتہ ہے! وہ یہ ہے کہ: ’’نفس امارہ کی دیوار جب تک سر اٹھا کر کھڑی رہے گی وہ سجدہ کرنے میں رکاوٹ بنی رہے گی۔۔!‘‘ اے عزیز از جان۔۔! اپنی جوانی کو ضائع مت کر۔۔! اپنے اللہ کے حضور جھک جا اور نفس امارہ کی دیوار کو اکھیڑ کر پھینک دے۔۔‘‘ (حکایاتِ رومی سے منتخب کردہ حکایت بعنوان نفس امارہ کی دیوار)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…