اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ڈرگ مافیا کے گندے دھندے سے پاک کرنا انتظامیہ کیلئے بڑا امتحان بن گیا،دنیا کے خوبصورت شہروں میں شامل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈرگ مافیا نے پنجے گاڑ لئے ،چار سال میں ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، تعلیمی ادارے ، طلبہ اور خواتین سمیت سب لپیٹ میں آگئے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترنول میں 2015 میں 39،2016 میں 55،2017 میں 135،2018 میں
151 کیسز رپورٹ ہوئے ۔بھارہ کہو میں بھی پچھلے سال سو سے اوپر کیس رپورٹ ہوئے جس کمطابق 2015 میں 52،2016 میں 38،2017 میں 83،2018 میں 123 کیسز رپورٹ ہوئے ،آبپارہ کی حدود میں دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں پچھلے سال دگنے کیس رپورٹ ہوئے۔ سال 2015 میں 54 اور 2018 میں 117 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد پولیس نے گذشتہ چار برس میں ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں۔