اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پر بھی کچھ ٹوئٹ کریں ، معاشی پالیسی اور ویژن کدھر ہے ؟جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پس پشت ڈال دینا چاہئے،اگر پارلیمان میں معاشی بحران کو ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان، احسن اقبال ، اور مفتاح اسماعیل کو بلا لیں۔
پارلیمان کا اجلاس بلا لیں شہباز شریف سے نہ ڈریں۔ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پہ بھی کْچھ ٹویٹ کریں ۔ملکی قرضہ۲۶ارب اور غیر ملکی قرضہ ۰۰۱ ارب تک پہنچ گیا ہے،کدھر ہے معاشی پولیسی اور معاشی ویژن ؟جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انّا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال ٹوئٹ کر کے ٹھیک نہیں ہو گی اور اِس پہ قابو پانا آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں ۔انہوکں نے کہا کہ اگر پارلیمان میں معاشی بحران کو ختم کرنے کا مشورہ لینے پہ شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان، احسن اقبال ، اور مفتاح اسماعیل کو بلا لیں۔آل پارٹی کانفرنس بلا لیں،ہم آپ کی مدد کریں گے .آپ کی حکومت کی نااہلی اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے عوام مشکلات ، نا اْمیدی اور مایوسی کا شکار ہے ،پارلیمان کا اجلاس بلا لیں شہباز شریف سے نہ ڈریں