جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ آپ آکسفورڈ کے گریجویٹ ، دادا اور والدین ملک کے وزیر اعظم اور صدر رہے ہیں،ایسی زبان زیب نہیں دیتی‘‘ معروف صحافی نے آئینہ دکھایا توبلاول نے کیا ردعمل دیا؟

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بارے میں دیے گئے بیان پر معذرت کر لی ہے۔برطانیہ میں مقیم خاتون صحافی شمع جونیجو نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ایسی زبان استعمال کرنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔

آپ آکسفورڈ کے گریجویٹ ہو اور آپ کے دادا اور والدین ملک کے وزیر اعظم اور صدر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے شمع جونیجو کے ٹوئٹ پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔مذکورہ ٹوئٹ پر دیگر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی معذرت کو سراہا تاہم کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب جب بھی شیخ رشید کا ذکر ہو گا تو ہم کہیں کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے اور آپ مجھے سے راولپنڈی کی گٹر لائن کے بارے میں پوچھیں لیکن اس انسان کے بارے میں نہیں پوچھیں۔بلاول بھٹو کی معذرت کے باوجود آج وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بلو رانی کی فنی خرابی سے باخبر ہوں اور ان کی باتوں کا جواب پانچ تاریخ کو شکر گڑھ میں دوں گا۔ وہ اپنے والد کے اشارے پر چل نکلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…