اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت عارف علوی مری میں فیملی کیساتھ پہنچ گئے ، ان کی آمدکے موقع پر روٹ پر درجہ حرارت منفی 4 درجہ میں سخت سردی کے دوران جابجا پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق 17میل ،مری ایکسپریس وے ،لارنس کالج بائی پاس روڈ،مسیاڑی لنک روڈ اور پنجاب ہائوس مری کی طرف جانیوالی شاہراہوں پر پولیس دکھائی دی پروٹوکول
کیخلاف باتیں کرنے والے اور اقتدار میں آنے سے پہلے ایسے کام کرنیوالوں کیخلاف سخت زبان استعمال کرنے والے اب خود اقتدار میں آئے تو پروٹوکول کے بغیر انکا بھی گزارا نہیں ہوا پولیس اہلکار سخت سردی میں ٹھٹھرتے نظر آئے جبکہ متعدد بیمار بھی ہوگئے مقامی لوگوں کو بھی پروٹوکول کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا رہا۔جبکہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو بھی شدید ذہنی کوفت ہوئی ۔