ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہم سا ہو تو سامنے آئے، پاکستانی ٹیم کا ایک اور کارنامہ، دنیا کو کردیا حیران

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی: ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان کے ٹاپ5 بیٹسمینوں نے80سے زائد رنز بنا کرنئی تاریخ رقم کردی۔

گرین کیپس نے پہلی بارایک اننگز میں 150سے زائد رنز کی3شراکتیں قائم کیں،مصباح الحق مسلسل 3 سنچریاں اسکور کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے، احمد شہزاد نے 150رنز بنانے والے کم عمر ترین ملکی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کیویز کیخلاف پہلی اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیااس نے خوب رنز بنائے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کے ابتدائی5 بیٹسمینوں نے80یا زائد رنز اسکور کیے، پہلے روز محمد حفیظ نے 96رنز بنائے تھے، اوپنر احمد شہزاد کی کیریئر بیسٹ 176کی اننگز کے بعد اظہر علی 87 پر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے بھی سنچریاں بنا دیں۔

پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی اننگز میں 150سے زائد رنز کی3شراکتیں قائم کیں،مجموعی طور پر مختلف ٹیموں نے 7مواقع پر یہ کارنامہ سرانجام دیا،گرین کیپس نے مسلسل چوتھی اننگز ڈیکلیئرڈ کی، اس سے قبل انگلینڈ نے 2009میں متواتر6بار ایسا کیا تھا۔ پاکستان نے ایک اننگز میں فی وکٹ تیسری بہترین اوسط 189بھی حاصل کرلی،گرین کیپس نے 1983 میں بھارت کیخلاف 3وکٹ پر 581رنز بناکر 194کی ایوریج پائی تھی۔مصباح الحق مسلسل 3اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں پاکستانی بن گئے،ان سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر، محمد یوسف اور یو اے ای میں ہی یونس خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مصباح40برس کی عمر میں دوسری سنچری بناکر دوسرے نمبر پر آگئے،اس سے قبل جیک ہوبز نے 8تھری فیگر اننگز سجائی ہیں، کپتان نے اپنے کیریئر کی بہترین اوسط 50.8 بھی حاصل کرلی،انہوں نے پہلی بار ففٹی سے زائد کی ایوریج پائی۔ احمد شہزاد 150 رنز بنانے والے سب سے کم عمرپاکستانی کا ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے، اوپنر نے 22 سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا،اس سے قبل حنیف محمد نے 1958میں جب ویسٹ انڈیز کیخلاف337رنز کی اننگز کھیلی تو وہ22سال کے تھے۔ احمد شہزاد کی صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کا 12واں اور پاکستان کا پہلا موقع تھا کہ کوئی بیٹسمین سنچری بنانے کے بعد ہٹ وکٹ ہوا، آسٹریلوی بل پونسفورڈ 2 بار یہ صدمہ اٹھا چکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…