منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مدینے کی ریاست میں مدینے کی مسافت طویل ترکر دی گئی،اسد عمر کی اینگرو کمپنی کو 16ارب کی سبسڈی دینے والوں نے حج پر سستا مؤقف اپنالیا،افسوسناک انکشافات

datetime 2  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی نئی حج پالیسی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوٹ مار کیلئے ہر حربہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور موجودہ حج پالیسی دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، ہوتی ہاؤس مردان میں مختلف اضلاع سے آنے والے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی ان کے اپنے سلوگن ’’ حاجی میرا استاد‘‘ کی نفی ہے ، ، انہوں نے کہا کہ زندگی بھر جمع پونجی اکٹھی کرنکے حج پر جانے والے

خواہشمند اب بے یقینی کا شکار ہیں اور لگ ایسا رہا ہے جیسے کسی بیرونی اشارے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے اخراجات کم کرنے کی بجائے بڑھا رہی ہے جو کہ زیادتی ہے۔انہوں نے حکومت سے حج اخراجات میں کمی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے یہ اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حج مہنگا کر کے حکومت کس طرح ریاست مدینہ بنا رہی ہے۔ حج اخراجات 2لاکھ 85ہزارسے بڑھاکرسوا4لاکھ روپے کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج کے اخراجات دگناکرکے مدینہ جاناہی مشکل بنادیاجو مسلمانوں پربیت اللہ کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے نام کے ساتھ مذاق کیاجارہاہے، اپوزیشن جماعتوں کوچاہیے کہ وہ متحدہوکرعوام کوجعلی حکومت سے نجات دلائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ وزیر خزانہ اسد عمر جس اینگرو میں کبھی اعلی عہدے پر کام کیا کرتے تھے اسی اینگرو کو 16 ارب کی ’سبسڈی‘ دی جا چکی ہے۔ عام آدمی کا سوال یہ ہے کہ نئے پاکستان میں حج اتنا مہنگا کیوں ہو گیا اور مدینے کی ریاست میں مدینے کی مسافت اتنی طویل کیسے ہو گئی؟ سوال سبسڈی کا نہیں سوال خلوص نیت کا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عبادت خداوندی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے متنازعہ فیصلہ فوری واپس لے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…