منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ہم جیل سے نکال کر لا رہے ہیں ، آپ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی شہباز شریف پر چڑھ دوڑی

datetime 2  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کو ہم جیل سے نکال کر لا رہے ہیں ، آپ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں،نوازشریف کو سہولیات دستیاب ہیں ، مسلم لیگ (ن)کی طرف سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہاہے ،ہمیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان کے دور دراز کے شہروں میں بھی کھیلوں کے گرائونڈ کے علاوہ کئی ارب درخت لگائیں گے۔

نعیم الحق نے راولپنڈی پبلک پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافی حضرات سے تاخیر پر آنے پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کو پانچ ماہ ہو چکے وزیر اعظم کی خواہش ہے جگہ جگہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پہنچ کر خوشی ہوئی اور یہ اقدام قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دور دراز کے شہروں میں بھی کھیلوں کے گرائونڈ کے علاوہ کئی ارب درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نئی نسل ایک صحت مند ماحول میں نشو ونما ہو۔

انہوں نے کہاکہ وہ ہیرے جو ریت میں چھپے ہوئے ہیں وہ اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے  کہاکہ وزیراعظم انقلابی تبدیلی لا رہے ہیں اور مزید گرائونڈ بھی بنا رہے ہیں۔ پبلک اکائونٹس کے چیئر مین کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے میٹنگ میں کہا تھا کہ فیصلہ درست نہیں اور سپریم کورٹ سے رجوع کرونگا۔انہوں نے کہاکہ کہ ایک ملزم شخص کیسے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شرکت کر سکتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس میں وہ بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی طرف سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے نواز کو سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے آتے ہی وزیراعظم پر فقرے کسنے شروع کر دیئے،وہ مجھ سے عمر میں چھوٹے ہیں اور یہ مقصد نہیں کہ وزیراعظم کو گالیاں نکالیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو ہم جیل سے نکال کر لا رہے ہیں اور آپ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت افسوس ہوا ہے کہ میڈیا پر ملازمین کو نکالا جا رہا ہے،وزیراعظم نے سب کو بلا کر کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جو نظام ملک میں رائج ہے اس میں مسائل کا حل موجود نہیں مگر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں اور اسکا آغاز ہو چکا اور مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈگریوں والے افراد کی بے روزگاری کے زمہ دار گزشتہ حکومت ہے۔ ایک اور سوال پرانہوںنے کہاکہ قانون یہ کہتا ہے کہ وہ کسی بھی ممبر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرکے قومی اسمبلی میں لا سکتا ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جب قومی اسمبلی میں داخل ہوئے تو انہوں نے بیت اچھی تقریر تیار کر رکھی تھی،مگر نعرے بازی کی باعث ماحول خراب ہوا۔ انہوں نے کہاکہ لیڈر جو اس وقت قومی اسمبلی میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے قاتل واقعہ کی ساری ویڈیو موجود ہیں اس پر مقدمہ بن چکا ہے،ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…