شاہ کوٹ ( آن لائن) شاہکوٹ لاری اڈہ پر پانچ نامعلوم افراد کی خاتون کے ساتھ مبینہ اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ، ملزمان مغویہ کو حالت غیر میں پھینک کر فرار ، متاثرہ خاتون ہسپتال پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں عادل گڑھ کی رہائشی 20 سالہ شادی شدہ خاتون کلثوم بی بی زوجہ مظہر نے THQ ہسپتال شاہکوٹ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کے ہمراہ صفدر آباد
سے براستہ سانگلہ ہل سسرال جارہی تھی کہ لاری اڈہ سانگلہ ہل سے نامعلوم رکشہ ڈرائیور اسے گھر چھوڑنے کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر اسکے دیگر چار ساتھی پہلے سے موجود تھے ، پانچوں افراد نے ساری رات مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر علی الصبح نامعلوم مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، مقامی پولیس مصروف تفتیش ۔