بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساری زندگی پیسے جمع کرنے کے بعد اس سال حج ہر جانا چاہتی تھی لیکن اب۔۔! کراچی کی رہائشی خاتون حکومت کی جانب سے اضافہ پر پریشان،اپیل کردی

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں سبسٹدی نہ دینے کے اعلان کے بعد سے اسلامی فریضہ انجام دینے کے شوق رکھنے والے پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس ضمن میں کراچی کی ایک رہائشی خاتون نے بتایا کہ ساری زندگی پیسے جمع کرنے کے بعد اس سال حج ہر جانا چاہتی تھی

لیکن اخراجات کے بڑھنے کے بعد سے اب بے یقینی کا شکار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پریشان ہوں ساری زندگی حج کے لئے جو پیسے جمع کئے وہ اب کم پڑ رہے۔ مزید پیسے کہاں سے لاؤں۔خاتون کے گھر والوں نے کہاکہ اسلامی ملک میں حکومت حج کے اخراجات کم کرنے کی بجائے بڑھا رہی ہے جو کہ زیادتی ہے۔انہوں نے حکومت سے حج اخراجات میں کمی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے یہ اخراجات برداشت کرنا مشکل ہے۔واضح رہے گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2019 کو حتمی شکل دی گئی جس کے بعد حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال حج اخراجات سبسڈی کے بغیر شمالی پاکستان کے لیے 4 لاکھ 36 ہزار روپے جبکہ جنوبی پاکستان کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار روپے تجویز کیے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2019 کے لیے 45 ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔کابینہ کی جانب سے حج پر سبسڈی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حج سبسڈی کی صورت میں حج اخراجات 3 لاکھ 90 ہزار ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں سبسٹدی نہ دینے کے اعلان کے بعد سے اسلامی فریضہ انجام دینے کے شوق رکھنے والے پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…