اسلام آباد (این این آئی)بے جا جرمانے اور مقررہ اوقات سے زائد ڈیوٹی لینے پر میٹرو ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے سروس معطل کر دی۔احتجاج کرنیوالے ڈرائیوروں نے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ 12 گھنٹے
ڈیوٹی لی جاتی ہے، چھوٹی سی غلطی پر 5 ہزار جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔میٹروبس کے ڈرائیوروں نے تمام گاڑیاں سیکرٹریٹ سٹیشن پر لا کر کھڑی کر دی ہیں اور کہاکہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، بسیں نہیں چلنے دیں گے۔