پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس ،کچھ مقدمات میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے، نیب ، میرے کیس میں تو فوری ریکارڈ مل جاتا ہے، شہباز شریف نے نیب کو کھری کھری سنادیں

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دور ان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملے پر نیب حکام نے مشاہد حسین سید کے سوال پر بتایا ہے کہ کچھ مقدمات میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے جس پر کمیٹی چیئر مین شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ میرے کیس میں تو فوری ریکارڈ مل جاتا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دور ان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے معاملے پر نیب حکام نے بتایا کہ یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا گیا، نیب نے اپنے طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ڈائریکٹر نیب نے کہاکہ نیب کو مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔

شہباز شریف نے کہاکہ میرے کیس میں آپ کو ایک سیکنڈ میں ریکارڈ مل جاتا ہے بلکہ مجھے پکڑ کر اس وجہ سے رکھا کہ کہیں میں ریکارڈر غائب نہ کردوں۔ اجلاس کے دوران شہبازشریف کے ریمارکس پر کمیٹی اجلاس میں قہقہے لگائے گئے ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ نیب کا مقدمات پر تحقیقات کا میرٹ کیا ہے، کتنا وقت درکار ہوتا ہے۔نیب حکام نے کہاکہ کچھ مقدمات میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تاخیر ہوجاتی ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ عدالت میں زیر التواء مقدمات کی وجہ سے بھی نیب کی کاروائی طوالت اختیار کرلیتی ہے۔ شہباز شریف نے نیب حکام کو کہاکہ پیر کو تفصیلات بتائیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…