ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار،۱۳۰ کے سکور پر چارکھلاڑی آؤٹ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ۔۔۔۔ شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کھانے کے وقفے پر پاکستان کی پہلی اننگز 566 کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور ۱۳۰ کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔اسے فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 285 رنز درکار ہیں۔اس سے پہلے نے نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن میک کلم اور ٹام لیتھم محتاط انداز میں اپنی اننگز کی ابتدا کی۔کھیل کا تازہ سکورمیک کلم ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں کے سی ولیم سن کو بھی راحت علی نے کلین بولڈ کر دیا۔ راس ٹیلر ذوالفقار بابر کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں بغیر کوئی رنز بنائے کیچ ہوئے۔اس وقت لیتھم اور اینڈریسن کریز پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کے خاتمے کے بعد 15 رنز بنائے تھے اور ان کی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔پاکستان کی سپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان برینڈن مکلم خود ہی اننگز کے آغاز کے لیے کریز پر آئیاس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور نیوزی لینڈ کو صرف سات اوورز کھیلنے کا موقع مل سکا تھا۔
پاکستانی اننگز میں جو بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔اوپنر احمد شہزاد کی کریئر بیسٹ اننگز کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے بھی سنچریاں بنا ڈالیں۔
پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے
یونس خان کی یہ پانچویں اننگز میں چوتھی سنچری ہے جبکہ کپتان مصباح الحق کی یہ مسلسل تیسری سنچری ہے۔
پیر کو احمد شہزاد اور اظہرعلی نے 269 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی۔ کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں احمد شہزاد کورے اینڈرسن کے باؤنسر پر کنپٹی پر گیند لگنے سے لڑکھڑائے اور بلا وکٹوں میں جا لگا۔سکین رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کی کھوپڑی میں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔احمد شہزاد نے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز سکور کیے جو ان کے ٹیسٹ کریئر کا بہترین انفرادی سکور ہے۔
رنز کی بہتی گنگااس اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔احمد شہزاد اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں169 رنز کا اضافہ کیا۔یونس خان اور مصباح الحق کی شراکت نے سکور میں 193 رنز کا اضافہ کیا۔یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں 28 ویں سنچری 99 کے سکور پر ٹم ساؤدی کے ڈراپ کیچ کی بدولت دس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔مصباح الحق کے دو کیچ 17 اور 20 رنز پر مارک کریگ اور نیشام نے ڈراپ کیے۔ دونوں مرتبہ بد قسمت بولر ساؤدی تھے۔مصباح الحق نے اپنی آٹھویں ٹیسٹ سنچری نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل ہوتے ہی اننگز ڈکلیئر کر دی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…