جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشیدگی تو کم نہ ہوئی لیکن عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے سمٹنے لگے دونوں ممالک میں تجارت کہاں تک جا پہنچی ؟نیا ریکارڈ قائم

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشیدگی تو کم نہیں ہوئی نہ ہی پاک بھارت سیاسی تعلقات بہتر ہوئے لیکن نئے پاکستان میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، دسمبر میں دو طرفہ تجارت 54 فیصد زیادہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 22 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ دسمبر سے 54.3 فیصد اور اس سال نومبر سے 25 فیصد زیادہ ہے، دسمبر کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 67 فیصد اضافے سے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی، تاہم بھارت کو برآمدات کا حجم صرف 3.8 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا.اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاک بھارت تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 39 فیصد زیادہ ہے تاہم اس دوران بھارت کو برآمدات میں صرف 3 فیصد اور بھارتی درآمدات میں 29 فیصد اضافے کے باعث 6 ماہ میں پاکستان کو باہمی تجارت میں 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو گزشتہ سال سے 40 فیصد زیادہ ہے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد 2017 میں باہمی تجارت 5 فیصد کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2018 میں تجارت میں صرف 6 فیصد اضافہ ہوا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد بھارت کے ساتھ کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…