جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جوہانسبرگ ٹیسٹ ، پروٹیز نے شاہینوں کے پَر کاٹ دئیے کوئی صفر پر آئوٹ تو کسی نے ڈبل فگر ہی کراس نہ کیا، قومی ٹیم کو شرمناک شکست، سائوتھ افریقہ نے سیریز میں وائٹ واش کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ( مانیٹرنگ ڈیسک)پروٹیز نے شاہینو ں کے پر کاٹ دئیے، پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی بدترین شکست، سائوتھ افریقہ نے وائٹ واش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابققومی کرکٹٹیم کو جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پروٹیز کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سائوتھ افریقہ نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ شاہینوں کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ ہانسبرگ ٹیسٹ میں قومی

کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام نظر آئی،بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح بکھر کر پویلین واپس لوٹتے رہے،کسی نے صفر سکور کیا تو کوئی ڈبل فگر بھی کراس نہ کرسکا،کپتان سرفراز احمد وکٹ کے پیچھے کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بنا تو گئے لیکن رنز سکور کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دئیے،اظہر علی کی بھی کارکردگی مایوس کن رہی ۔جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 381 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات سے دوچارنظر آئی۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنائے رکھا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والےبلے باز کپتان سرفراز احمدتھے جو بغیر کوئی رن بنائےواپس چلتے بنے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنائے رکھا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والےبلے باز کپتان سرفراز احمدتھے جو بغیر کوئی رن بنائےواپس چلتے بنے۔اسد شفیق نے پروٹیز بولروں کے سامنے کچھ دیرمزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا اور اولیویئر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیل اسٹین 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…