ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جرمنی کے دورے میں سو فیصد کامیابی کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کر لی : کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفد ’’ ڈوموٹیکس ‘‘ نمائش میں شرکت کیلئے روانہ

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کاوفد بین الاقوامی نمائش ’’ ڈومو ٹیکس ‘‘ میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہو گیا ،نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے سٹالز لگانے کے علاوہ دو طرفہ تجارت کے فروغ اور دوسرے ممالک کے

تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی کیا جائیں گی ۔ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے وفد کے ہمراہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور اس دورے میں سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نئی منڈیوں کی تلاش ہے اور اس کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے خریداروں سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور انہیں دو طرفہ تجارت کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ’’ ڈومو ٹیکس ‘‘نمائش میں پاکستانی سٹالز کیلئے انتہائی دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل کارپٹ مصنوعات کا چناؤ کیا گیا ہے جنہیں یقینی طو رپر پذیرائی ملے گی ۔نمائش میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سودے ہونے کا امکان ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو تقویت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانی کارپٹ مصنوعات کی بڑی مانگ ہے لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کی سرپرستی کرے جس کے ہماری معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اپنی مصنوعات کیلئے نئی منڈیا ں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت تمام بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی پالیسی بنائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…