اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بلیک واٹر نے واپسی کا اعلان کردیا،کیا امریکہ نے اپنی افواج کو بلوا کر متنازعہ سکیورٹی ایجنسی کو افغانستان سے مشرق وسطیٰ تک دہشتگردی کرانے کا ٹھیکہ دیدیا؟پاکستان کو بھی کیا خطرات لاحق ہوگئے؟پوری دنیا میں کھلبلی

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرمگ ڈیسک)بدنام زمانہ  امریکہ کی متنازعہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر نے ہتھیاروں کے ایک عالمی میگزین میں پورے صفحے کا اشتہار شائع کرا دیا جس میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ واپس آرہی ہے اس اعلان کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس اعلان اور امریکی حکومت کے بعض حالیہ فیصلوں کے سبب واشنگٹن سے ماسکو تک یہ خبریں پھیل گئی ہیں کہ

امریکہ نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی جنگیں بلیک واٹر کو ٹھیکے پر دے دی ہیں اور اسی وجہ سے افغانستان اور شام سے اپنے فوجی نکال رہا ہے۔ بلیک واٹر کی جانب سے اشتہار بندوقوں کے لیے مشہور میگزین ری کوائل (Recoil) میں دیا گیا۔ پورے صفحے کا اشتہار سیاہ رنگ کا ہے جس پر صرف یہ لکھا ہے، We are coming (ہم آرہے ہیں) ۔ اس عبارت کے نیچے بلیک واٹر کا مخصوص لوگو ہے جو بلیک واٹر کے نام اور اس کے مخصوص علامت بھیڑیے کے پنچے کے نشان پر مبنی ہے۔ یہ اشتہار ری کوائل میگزین کے جنوری 2019 کے شمارے میں شائع ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ بلیک واٹر نے 2000 کے عشرے کے ابتدائی برسوں میں عراق اور افغانستان میں اپنی غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے کافی بدنامی کمائی تھی۔ عراق کے شہر فلوجہ میں اس کے کرائے کے جنگجو شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہے۔ افغانستان میں موجود اس کے نجی فوجی امریکی افواج کی مدد کرتے رہے جبکہ مبینہ طور پر اس تنظیم نے پاکستان میں کئی دہشت گرد کارروائیاں کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…