جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کا عراق میں جنگی حکمت عملی پر ازسرنو غور

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے اسی ہفتے عراق کے مغربی شہر رمادی پر قبضے کے بعد اپنی جنگی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ”عراق میں داعش کے خلاف جنگ سے متعلق حکمت عملی پر نظرثانی کی جارہی ہے۔الرمادی کو واپس لینے کے لیے ہم عراقیوں کی مدد کو تیار ہیں تا کہ وہ جلد سے جلد اس مشن میں کامیاب ہوسکیں”۔اس عہدے دار نے مزید بتایا ہے کہ امریکا عراق میں ایک ہزار ٹینک شکن میزائل نظام بھیج رہا ہے تاکہ کار بم حملوں کا توڑ کیا جاسکے۔قبل ازیں امریکی صدر براک اوباما نے منگل کے روز اپنے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس طلب کیا تھا اور اس میں عراقی قبائل کو مسلح کرنے اورعسکری تربیت دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رمادی کا داعش سے قبضہ واپس لینے کے لیے جلد جوابی حملہ کیا جائے گا۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان علیسٹئیر باسکے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ الانبار میں مقامی زمینی فورسز کی کیسے بہتر انداز میں مدد کرسکتے ہیں اور مقامی قبائل کو کس طرح فوجی آلات اور تربیت دی جا سکتی ہے۔وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے لیے امریکا کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے اور حکومتِ عراق کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔عراقی سکیورٹی فورسز نے الرمادی میں داعش کے ہاتھوں شکست کے بعد اب اس کے اردگرد ٹینک اور توپیں لگادی ہیں اور شیعہ ملیشیائیں بھی جوابی حملے کی تیاری کررہی ہیں۔داعش کے الرمادی پر قبضے کو عراقی حکومت اور اس کے مغربی پشتی بانوں کے لیے ایک بڑی ہزیمت قرار دیا جارہا ہے۔اب عراقی حکومت پر اس شہر کا قبضہ واپس لینے کے لیے دباو¿ بڑھتا جارہا ہے اور مقامی حکومت کے ایک عہدے دار نے رمادی کے مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ پولیس اور فوج میں شامل ہوجائیں اور داعش کے خلاف جنگ لڑیں۔عراقی وزیراعظم نے گذشتہ اتوار کو رمادی پر داعش کے قبضے کے بعد الحشد الشعبی کے نام سے شیعہ ملیشیاو¿ں کو بھی الانبار میں سنی جنگجوو¿ں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس صوبے میں لڑائی فرقہ وارانہ شکل اختیار کرسکتی ہے اور اس کے ملکی سلامتی اور استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…