بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے فیصلے محفوظ کر لئے ہیں، غالب امکان کیا ہے؟ اومنی گروپ کے خلاف جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے، کیا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو اس رپورٹ میں ملزم ڈکلیئر کر دیئے جائیں گے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہودیوں کی کتابوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ایک واقعہ درج ہے‘ حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا یا باری تعالیٰ کبھی آپ کو ہنسی آتی ہے‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا‘ ہاں‘ دو مواقع ہیں جب میں بھی ہنس پڑتا ہوں‘ پہلا موقع وہ ہے جب میں کسی سے کوئی نعمت چھیننا چاہتا ہوں اور پوری دنیا اسے وہ نعمت دینا چاہتی ہو تو میں ہنس پڑتا ہوں اور دوسرا موقع وہ ہے جب میں کسی کو کچھ دینا چاہتا ہوں اور دنیا اس سے وہ چھیننا چاہتی ہو تو مجھے اس وقت بھی ہنسی آ جاتی ہے۔

خواتین وحضرات اللہ تعالیٰ نے کس کے کھاتے میں کیا لکھا ہے وہ کس کو کیا دینا چاہتا ہے اور یہ کس سے کیا چھیننا چاہتا ہے یہ صرف اور صرف خدا جانتا ہے اور یہ حق بھی صرف اور صرف خدا کے پاس ہے‘ ہم حقیر اور بے بس لوگ ہیں‘ ہمیں انصاف ضرور کرنا چاہیے‘ ہمیں حساب بھی مانگنا اور دینا بھی چاہیے لیکن ہمیں خدا کے لہجے میں ایسے دعوے نہیں کرنے چاہئیں،غرور عہدے کا ہو‘ کرسی کا ہو‘ عقل کا ہو‘ حسن کا ہو یا پھر دولت کا ہو یہ انسان کو ہمیشہ رسوا کر تا ہے‘ آپ دعویٰ ضرور کریں لیکن دعوے میں خدا نہ بنیں کیونکہ خدا کسی دوسرے خداکو برداشت نہیں کرتا۔آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، احتساب عدالت نے میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے فیصلے محفوظ کر لئے ہیں‘ یہ فیصلے 24 دسمبر کو سنائے جائیں گے‘ غالب امکان ہے میاں نواز شریف ایک بار پھر جیل جائیں گے‘دوسری طرف اومنی گروپ کے خلاف جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ بھی مکمل کر لی ہے‘ افواہیں گردش کر رہی ہیں آصف علی زرداری‘ بلاول بھٹو‘ فریال تالپور اور مراد علی شاہ اس رپورٹ میں ملزم ڈکلیئر کر دیئے جائیں گے جس کے بعد زرداری صاحب بھی سرکاری مہمان بن جائیں گے‘ ان دونوں واقعات کے بعد ملکی سیاست کیسی ہو گی‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…