ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو سعودی عرب کو قرض پر کتنا سود ادا کرنا ہو گا؟ اسد عمر کا ایسا انکشاف کہ ہر پاکستانی انگلیاں دانتوں میں دبا لے گا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا افسوس ناک ہے، ان شاء اللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عمران خان کا آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا بیان 2014 کا ہے، وزیراعظم نے الیکشن سے پہلے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا اسٹاک مارکیٹ

میں 5 ماہ کے دوران 5000 پوائنٹ کی کمی ہوئی، امریکا، بھارت اور چین سمیت دیگر اسٹاک مارکیٹس بھی گریں۔اسد عمر کا کہنا تھا سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی، سعودی عرب سے اگلے 3 سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار ملے گا، پاکستان کو سعودی قرض پر3 اعشاریہ 18 فیصد سود ادا کرنا ہوگا،سعودی عرب سے تیل کی سہولت جنوری سے شروع ہوگی،اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت پربحران گزشتہ ادوارمیں بھی آئے،2008 میں پیداواری صلاحیت انتہائی کم ہوئی،اسد عمر نے کہا کہ 2017-18 میں 19 ارب ڈالرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہا،2017-18 میں برآمدات اورترسیلات زرمیں کمی ہوئی،خسارے پرقابو پانے کیلئے اقدامات کی ضرورت تھی،موجودہ حکومت نے فسکل اورمانیٹری پالیسی پرکام کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دسمبر 2017 تاجولائی 2018 روپے کی قدرمیں تاریخی کمی ہوئی،8 ماہ کے دوران ڈالرکی قیمت میں 23 روپے اضافہ ہوا،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم کر کے نصف کردیا۔اسد عمر نے بتایا کہ سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالرکامعاہدہ طے پایا،سعودی مالیاتی پروگرام 3 اقساط میں موصول ہوناتھا،پاکستان سعودی عرب سے 2 اقساط وصول کرچکا،انہوںنے کہا کہ سعودی قرض پر 3.18 فیصدسوداداکرناہوگا،سعودی عرب نے دوسری سہولت ادھارتیل کی دی،سعودی عرب سے تیل کی سہولت جنوری سے

شروع ہوگی،اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب سے ماہانہ 27 کروڑڈالرزکاتیل ادھارملے گا،سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالرزہوگی۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات سے مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں، یو اے ای سے چند دنوں میں معاملات طے پا جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…