ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

نک جونس نے جلد والد بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018 |

نیویارک /ممبئی (این این آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں شادی کی تھی۔ان دونوں نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے دہلی میں ایک دعوت کی تقریب کا اہتمام بھی کیا تھا، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے۔

شادی کے بعد اب نک جونس اپنے وطن امریکا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں انہوں نے خبر رساں ادارے ’اسپاٹی فائے‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی شادی اور مستقبل کے منصوبوں سمیت اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔نک جونس کا کا کہنا تھا کہ شادی کے ہوجانے کے بعد اب وہ جلد سے جلد والد بننا چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے ہی یہ ان کا خواب رہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنے خاندان کو بڑھائیں۔امریکی گلوکار نے کہا کہ یہ ان کا پہلا اور سچا خواب ہے کہ وہ اب والد بنیں۔اپنے انٹرویو کے دوران نک جونس نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ کم عمری میں ہی اسٹار بن گئے۔اگرچہ انٹرویو میں نک جونس نے والد بننے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پہلے بیٹا چاہتے ہیں یا بیٹی؟نک جونس نے اگرچہ شادی کے بعد والد بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پریانکا چوپڑا شادی سے پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ڈھیر سارے بچے ہوں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نک جونس امریکا میں چند دن گزارنے کے بعد واپس ممبئی آئیں گے، جہاں وہ بولی وڈ شخصیات کے لیے اپنی شادی کی دعوت کا اہتمام کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ ممبئی میں دعوت دیے جانے کے بعد پریانکا چوپڑا کچھ وقت کے لیے امریکا منتقل ہوجائیں گی، تاہم وہ جلد ہی واپس آکر اپنی بولی وڈ فلموں کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔ابھی یہ کنہا قبل از وقت ہے کہ پریانکا چوپڑا مستقل بنیادوں پر امریکا منتقل ہوں گی یا نہیں، تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ جوڑے نے امریکا میں ایک پرتعیش گھر خرید لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…