پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

راجپال یادیوکے قیدی بن کر جیل آنے پر جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)کامیڈی اسٹار کے قیدی بن کر جیل آنے پر جہاں جیل حکام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، وہیں اداکار نے جیل میں بھی اپنی کامیڈی سے لوگوں کو ہنسانا شروع کردیا۔ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ راجپال یادیو نے جیل میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے پروگرام کے دوران پرفارمنس کرکے سب کو محظوظ کیا۔خبر میں جیل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جیل میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

جس میں دیگر شعراء اور لکھاریوں سمیت راجپال یادیو کو بھی پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا۔جیل افسر نے راجپال یادیو کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسٹیج پر اور بھی کئی شاعر حضرات موجود تھے، تاہم شائقین راجپال یادیو کی کامیڈی سے محظوظ ہوئے۔جیل افسر کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ معروف جیل میں پہلی بار کوئی معروف اداکار آیا ہے، اس سے قبل اس جیل میں معروف سیاسی، کاروباری اور جرائم پیشہ افراد قید کاٹ چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجپال یادیو کو جیل میں 252 نمبر الاٹ کیا گیا اور نہیں جیل کی بیرک نمبر 7 میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ راجپال یادیو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں اپنی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کو بنانے کے لیے ایک شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔تاہم بعد ازاں قرض کی ادائیگی کے لیے اداکار نے جو بینک چیک فراہم کیا، وہ باؤنس ہوگیا اور پھر قرض دہندہ نے اداکار کو متعدد بار قرض ادا کرنے کا کہا، تاہم اداکار ٹالتے رہے اور بعد ازاں ان کی جانب ادائگی کے لیے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیااسی کیس میں 5 سال قبل 2013 میں بھی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہوں نے 4 دن جیل میں بھی گزارے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…