منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی شاہی شادی کے بعد ‘پریانکا’ کی شادی مقبول ترین

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(آئی این پی )برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل مئی میں جبکہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔سال 2018 کو اگر ‘شادیوں کا سال’ قرار دیا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، اس سال متعدد معروف شخصیات اور اسٹارز بھی شادی کے بندھن میں بندھے، لیکن مقبول سرچ انجن گوگل کے مطابق

رواں برس برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی مقبول ترین شادی رہی، جبکہ دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔گوگل کی رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی سرفہرست ہے، جو مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دونوں کی جوڑی کو پرستاروں نے نہایت قابل ستائش قرار دیا۔گوگل کے مطابق صارفین نے دوسرے نمبر پر پریانکا اور نک جونس کی شادی کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔پریک کی شادی 2 دسمبر کو بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی تھی، جو ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی تھی۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی نے جگہ بنائی جو 12 اکتوبر کو جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی یوجین، جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں151۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیاامریکی ٹیٹو آرٹسٹ، ماڈل، مصنفہ، لکھاری اور ٹی وی شخصیت کیٹ وون ڈی نے رواں برس جون میں پریئر بینڈ کے رکن رافیل ریز سے شادی کی، جن کی شادی گوگل کے مطابق چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔علاوہ ازیں سال 2018 میں سب زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی پانچویں نمبر پر ہے۔ دپیکا اور رنویر نے گزشتہ ماہ 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئیں۔ اگرچہ اس سال کئی پاکستانی فنکاروں نے بھی شادیاں کیں، لیکن کوئی بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…