جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی) ڈی سی کامکس کے مشہور کردار ایکوامین پر مبنی نئی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ اور ہدایتکار جلوہ گر ہوئے۔ اس موقع پر ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ ستاروں

کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے قرار دکھائی دئیے۔ ایکوا مین کا کردار نبھانے والے نامور ہالی وڈ ایکٹر جیسن ممووا جب ریڈ اکارپٹ پر پہنچے تو ان کے فینز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔جیسن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیااور اپنے مخصوص انداز میں دیگر ڈانسرز کے ہمراہ ہکا ڈانس بھی پرفارم کیا اور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔ہدایتکارجیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔160ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…