جالندھر (آئی این پی) بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور ان کی پرانی دوست گینی چھاتراتھ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کی شادی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا پرجاری تھے اور ان کے چاہنے والے بے صبری سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی شادی کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ گزشتہ روز یہ انتظار ختم ہوا اورکپل شرمانے اپنی
شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کوبھی اپنی شادی کی خوشی میں شریک کیا۔تصویرمیں کپل اورگینی کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے، تصویرشیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورنئی شادی شدہ جوڑے کے لیے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔