ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فلم ’’لوڈویڈنگ‘‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں فیچر فلم کیلئے نامزد

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

راجستھان(این این آئی) پاکستانی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین

فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم ’لوڈویڈنگ‘کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے۔ امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے’لوڈ ویڈنگ‘کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔واضح رہے کہ جے پور فلم فیسٹیول کا آغاز 2009ء میں ہواتھا جس میں ہر سال مختلف ممالک کی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ گیارہویں فلم فیسٹیول کا آغاز 18 جنوری 2019ء سے ہوگا جو 22 جنوری 2019ء تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں نبیل قریشی اور فضا علی مرزا شرکت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…