پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم’’چیٹ انڈیا‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ٹیلنٹڈ اداکاروں میں کیا جاتا ہے، جن کی آنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔فلم ’چیٹ انڈیا‘ کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام کے موضوع پر مبنی ہے۔

اس فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایات سومک سین دے رہے ہیں۔2 منٹ پر مبنی اس ٹریلر میں دکھایا گیا کہ عمران ہاشمی ایک ایسے ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جو امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے پیسے وصول کرکے غریب طلبہ کی جیب بھرتے ہیں اور انہیں کم عقل مند بچوں کی جگہ بیٹھ کر امتحان دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ اور نام چیٹ انڈیا کافی پاورفل ہے، یہ ایسی چند بہترین کہانیوں میں سے ایک ہے جسے پڑھنے کا مجھے موقع ملا، اور میں ایک ایسی فلم جو میرے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ہوگی میں کام کرنے کے لیے بیحد پرجوش ہوں۔عمران ہاشمی ٹی سیریز اور ایلپسز کمپنی کے ساتھ اس فلم کی مشترکہ پروڈکشن بھی کررہے ہیں۔فلم کے ہدایت کار سومک سین کا بھی دعویٰ تھا کہ یہ فلم ہر بھارتی طلبہ کے لیے ہوگی جو بہترین نتائج لانے کے پریشر میں مبتلا ہے۔فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…