جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمر شریف کا نوازشریف،شہبازشریف اور بابرہ شریف سے کیا رشتہ ہے؟معروف اداکار نے خود ہی سب کچھ بتا دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارعمر شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور بابرہ شریف سے میری کوئی رشتہ داری نہیں البتہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس میں انسانیت کا خوبصورت رشتہ ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بابرہ شریف فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو مجھے ذاتی طورپر سب سے زیادہ پسند ہیں انہوں نے حقیقی معنوں میں ایک بڑی اداکارہ کے طوپر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور جب تک زندہ ہوں اس پر کام کرتا رہوں گا۔دنیا میں

انسان کے آنے کا مقصد بھی خدا کی رضا کے ساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور مجھے خدا نے جہاں تک توفیق دی ہوئی ہے میں اس حد تک اس کار خیر میں مصروف ہوں اور خواہش ہے کہ آخری دم تک انسانیت کی خدمت کرتا رہوں ۔ عمر شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ نجی محفلوں میں مذاق سے بابرہ شریف ، نوازشریف ، شہبازشریف اور عمرشریف کی آپس میں رشتے داریاں جوڑتے رہتے ہیں مگر مجھے برا نہیں لگتا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب بھائی بھائی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…