جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں ، شہنشاہ جذبات کا اصل نام کیا ہے اور وہ پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے ؟پڑھئے ان کی زندگی کے بارے میں نادر معلومات

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بولی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے فیملی اور قریبی دوستوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔دلیپ کمار اور سائرہ بانو سال1966 سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی ازدواجی زندگی بولی وڈ کے کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دلیپ کمار نے

اپنے کیریئر کے عروج پر سائرہ بانو کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے سے انکار بھی کیا تھا، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سائرہ ان سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔تاہم یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جبکہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں۔دلیپ کمار بولی وڈ کے پہلے سپر اسٹار ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے بولی وڈ میں آنے سے قبل اپنا نام یوسف خان سے تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھا تھا۔اپنے کیریئر کے عروج پر وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 11 لاکھ معاوضے کا مطالبہ کرتے تھے، جو اس وقت بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی۔دلیپ کمار وہ پہلے اداکار ہیں جنہیں 1954 میں فلم فیئر کے بہترین ایکٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے سال 1988 میں سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ان کی آخری فلم ‘قلعہ’ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔دلیپ کمار کو 1991 میں پدمابھوشن، 1994 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدماوی بھوشن ایوارڈ بھی دیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…