منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

فلم ’’مردانی‘‘ کے سیکوئل میں بھی رانی مکھرجی جلوے بکھیرنے کو تیار

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک بار پھر فلم ’مردانی‘کے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لئے مکمل تیاری کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم ’’مردانی‘‘ کا سیکوئل کب کروں گی۔

رانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پرْجوش ہوں۔واضح رہے کہ 2014 میں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی جرائم اور تھرل سے بھرپور فلم میں رانی مکھرجی نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کا سیکوئل اگلے سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…