راولپنڈی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں ٗاپوزیشن، فوج ٗ عدلیہ اور حکومت سب کو ایک پیج پر ہونے کی ضرورت ہے ٗیہ کہنا کہ فوج پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ ہے ٗدرست نہیں ٗکرتار ہور بارڈر جو کھولنا بہتر ہوتا اگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر ہونا چاہیے تھا ٗتین ماہ کے اندر معیشت کا ہر پہلو زو ال پذیر ہے ٗوزیر اعظم اور وزراء بدقسمتی سے
جتنا جھوٹ بولتے ہیں ٗماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ٗوزیر اعظم کے بیان پر پاکستان کا بچہ بچہ ہنستا ہے،کہاں گئے پچاس لاکھ گھر ؟مڈ ٹرم الیکشن کی دو بنیادیں ہوتی ہیں،یا بہت رزلٹ ملے ٗیا راہ فرار اختیار کرنا ہے ۔وہ بدھ کو پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعار و نشریات مریم اورنگزیب،ملک شکیل اعوان سابق ایم پی اے تحسین فواد، راولپنڈی پریس کلب کے انچارج عابد عباسی اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب ضرور ہونا چاہیے ہم سب سے زیادہ اسکے حامی ہیںآج تک نواز شریف، شہباز شریف ہر ایک الزام ثابت نہیں ہو سکا ٗالزام نہ لگائیں پہلے ثابت کریں ٗ بد قسمتی ہے کہ پہلے ہی فیصلہ کر لیا جاتا ہے کہ یہ مجرم ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ وہ عوامل ہیں جو جمہوریت پر اثراندازہوتے ہیں ہم نے مثبت اپوزیشن کیٗ کسی کو گالی نہیں نکالی اور الزام نہیں لگایا ٗاگر پی ٹی آئی نے چانچ سالوں میں کچھ سیکھا ہوتا تو وہ آج اپنی پالیسی بتانے کے قابل ہوتے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ سو دن میں بتاؤں گا ہم نے نہیں کہا تھا آج ملک کابچہ بچہ اس پر ہنس رہا ہے ٗہمارے دور میں بھی چیلنجز تھے لیکن ہم نے حوصلہ نہیں ہارا اور نتائج آپکے سامنے تھے ٗیہ کونسی پاکستان سے محبت ہے جو معیشت کو پیچھے لے کر جا رہی ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں مڈٹرم الیکشن ہو جائینگے ٗمڈ ٹرم الیکشن کی دو بنیادیں ہوتی ہیں،یا بہت رزلٹ ملے یا راہ فرار اختیار کرنا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ شہباز شریف کی کارکردگی دیکھیں اور آج بھی صورتحال دیکھ لیں ہم نے ہر حالات میں برداشت کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اپوزیشن کو ننگی گالیاں نکالتے ہیں،میں نے کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیںٗ جو وزیر کو نکالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ ایک فیس ہوتا ہے ٗکسی بھی
ملک کاجہاں تک ہمارے لیڈروں کا تعلق ہے دعا کرتا ہوں کہ وہ وقت نہ آئے کہ لوگوں کا عدالتوں پر اعتماد اٹھ جائے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن، فوج اور عدلیہ اور حکومت سب کو ایک پیج پرہونے کی ضرورت ہے ٗیہ کہنا کہ فوج پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ ہے درست نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کرتار پور بارڈر کھولنا زیادہ بہتر ہوتا ٗاگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا پورا
گھرانہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے پریشان ہے ٗ مریم نواز مناسب وقت پر آئیں گی ٗہم سب کو مل کر اس وقت ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کبھی نہیں کہا عمران خان اچھے لیڈر ہیں وزیراعظم یہ کہے کہ اسے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا تو حالات سمجھ لیں خود ہی ۔ انہوں نے کہاکہ سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں فرنس آئل سے بنتی ہے آج وہی شروع ہو گیا ہے ٗشیخ رشید صاحب جھرلو پھیرتے رہتے ہیں ٗ
اب ان کی حکومت پر جھرلو پھرنے والا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سو دن کے نتائج کو عوام کو مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پتہ کیا جائے کہ گولی کس نے چلائی، اس سانحے کو سیاست نہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں اس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کریگا کہ علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے عمل سے ہر شخص پریشان ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کے خطرات ہر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایسا پہلو نہیں جس بات کی جا سکے لیکن جھوٹ کی بھی انتہا ہو چکی ٗسوا تین ماہ میں جو حالات ہوئے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے ٗحکومت اپنی پوزیشن کلیئر کرے، سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے دور میں گروتھ اور افراط زر دونوں اچھی تھی ٗلیکن آج جو حالات ہیں اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ٗمہنگائی کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑے گا انہو ں نے کہاکہ ان مسائل کا جواب نہ ہی وزیراعظم نہ ہی وزیر خزانہ کے پاس جواب موجود ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے پنجاب حکومت آئی ہے دو کام ہوئے ایک لیپ ٹاپ پروگرام بند کر دیا گیا دوسرا گور نر ہاؤس کی دیواریں گرائی جا رہی ہیں،اس کے علاوہ پنجاب حکومت کا تیسرا کام دکھادیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں میں پی اے سی کا چیرمین اپوزیشن سے ہی آیا ہے۔ بعد ازاں سابق وزیر اعظم اور ملک شکیل اعوان مریم اورنگزیب نے موٹر سائیکل پارکنگ کا افتتاح کیا