بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مقا می آ باد ی نے جرمن سر ما یہ کا ری سے 1 کلومیٹر طویل سڑک 40 لاکھ روپے میں بنائی لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے 1 کلومیٹر کتنے میں بنائی؟ جرمن سفیر مارٹن کوبلرکے ٹوئٹ نے سوال اٹھا دیے

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(آئی این پی)جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا میں ناقص معیار کی سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھا دیئے ،جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کرائی ہے، مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی

کی جانب سے فراہم کی گئی لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے، مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟۔ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ شیئر کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…