جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسقط اور شارجہ کے بعد ایک ماہ میں پی آئی اے کا تیسرا بڑا سرپرائز،اہم خلیجی شہر کے لئے دوسری پرواز کا آغازبھی کردیاگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) شارجہ اور مسقط کے بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے دوحہ(قطر) کیلئے دوسری پرواز شروع کردی ٗجو ہر اتوار کو ایک بجے رات روانہ ہو گی اس سلسلے کی پہلی پرواز 2 دسمبر کوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہم مزید مقامات کیلئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ان میں لاہور سے بنکاک کوالالمپور اور سیالکوٹ سے بارسلونا سر فہرست ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر پی آئی اے کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مسافروں کے لئے سہولیات اور انکا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت کی۔مسافروں کو الوداع کرنے کے لئے پی آئی اے اسلام آباد کے اعلی افسران موجود تھے جن میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز انعام باری، ڈسٹرکٹ منیجر جنید خان، منیجر پبلک ریلشنز امجد درانی، منیجر کوآرڈینیشن عثمان عین الدین، اسٹیشن منیجر پرویز نصیر اور منیجر پیسنجر سروسز چوہدری بشیر شامل تھے۔ کاروباری حلقوں اور مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی نئی کاوش کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔  شارجہ اور مسقط کے بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے دوحہ(قطر) کیلئے دوسری پرواز شروع کردی ٗجو ہر اتوار کو ایک بجے رات روانہ ہو گی اس سلسلے کی پہلی پرواز 2 دسمبر کوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے روانہ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہم مزید مقامات کیلئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ان میں لاہور سے بنکاک کوالالمپور اور سیالکوٹ سے بارسلونا سر فہرست ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…