اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریٹائرڈ ملازمین، پنشنرز اور بیواؤں کے لیے نیشنل سیونگ کی جانب سے خوشخبری سامنے آ گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں ایک فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ہی نشینل سیونگ کا ادارہ یہ سمری تیارکر لے گا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ
اگر بچت سکیموں میں اضافے کی سمری حکومت منظور کر لیتی ہے تو یہ ایک سال میں چھٹا موقع ہوگا جب سیونگ سکیموں کے ریٹ میں اضافہ ہوا ہوگا۔ اس ایک فیصد اضافے کے ساتھ پنشنرز اور بیواؤں کو ایک لاکھ پر ایک ہزار روپے اضافی ملیں گے، لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک سال میں 12 ہزار 888 روپے منافع ملے گا۔