پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل شروع،ملازمین کی شامت آگئی،سی ای او کی ہدایت پر سرکلر جاری

datetime 1  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پی آئی اے ملازمین کی ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ پی آئی اے کے ملازمین ڈیوٹی پر بہت تاخیر سے آتے ہیں یا آکر فوری غائب ہو جاتے ہیں جس پر انہوں نے تمام ملازمین اور افسران کو وقت پر آفس پہنچنے کی ہدایت کی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایئر لائن میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹائم مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس)پر لگانے کا حکم دے دیا۔

ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9بجے سے شام0 3-5 بجے کر دیئے گئے۔ پی آئی اے اسٹاف 3دن تاخیر سے آئے گا تو ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی، جس کا سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق قومی ایئرلائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کو تین بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ جات کے سربراہ ملازمین کی 30روزہ حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو پیش کریں گے۔ ڈیوٹی کے نئے احکامات آنے کے بعد قومی ایئر لائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری رہنے والے عادی ملازمین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…