اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے ٗوزیر اعظم عمران خان، امیر قطر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے اور پاکستانی افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ قطر کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع
کے مطابق وزیراعظم عمران خان قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو کریںگے اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیںگے۔وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان سے افرادی قوت قطر بھیجنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء بھی دورہ قطر میں ہمراہ ہوں گے۔