منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

میریٹ ہوٹل انٹرنیشنل کے 50کروڑ مہمانوں کا ڈیٹا چوری انتہائی ذاتی نوعیت کی کونسی معلومات ہیکرز چرا کر لے گئے؟ بڑے بڑے سیاستدان، بزنس مینوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 1  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی مشہور ہوٹل چین (chain)میریٹ انٹرنیشنل کے 50کروڑ مہمانوں کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کی مشہور ہوٹل چین (chain)میریٹ انٹرنیشنل کے ڈیٹا بیس پر ہیکرز نے حملہ کر کے اس کے 50کروڑ مہمانوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جس میں ان مہمانوں کی ذاتی معلومات بھی موجود تھیں۔ اس سائبر حملے کے ذریعے  ڈیٹا ہیکنگ کودنیا کی دوسری بڑی سائبر ہیکنگ چوری قرار دیا جا رہا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس سے

مہمانوں کی معلومات چوری کا سلسلہ 2014سے جاری تھا جس کا پہلی مرتبہ انکشاف ستمبر 2018میں اس وقت ہوا جب ڈیٹابیس تک بغیر اجازت داخلے کی کوشش کا الرٹ ملا۔ ہیکرز نےمہمانوں کی معلومات کے حصے میں اپنے قدم جمانے کے بعد ان کی ذاتی معلومات کاپی کیں جن میں ان کے نام، پتے، فون نمبر، ای میل ایڈریس، پاسپورٹ نمبر، گیسٹ اکائونٹ انفارمیشن، تاریخ پیدائش، آمدورفت کی معلومات اور ریزرویشن کی تاریخیں شامل ہیں  ہوٹل انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معلومات ڈی کوڈ کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…