جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دوں گی، عمران خان ہمیشہ کس چیز سے منع کرتے رہے؟علیمہ خان کا حیرت انگیز انکشاف،بڑا اعلان کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کی بڑی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دوں گی،آج کل بریکنگ نیوزمیں ہوں اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں، والد پر الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے ، زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی ، عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے،صرف ضرورت کے لیے پیسہ کمانے پر زور دیا۔

جمعہ کوٹوکیو میں فنڈریزنگ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے، والد پر بھی الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا رشوت لینا تو دور کبھی دی بھی نہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی، عمران خان نے ہمیشہ پیسا جمع کرنے کی مخالفت کی ہے، صرف ضرورت کے لیے پیسہ کمانے پر زور دیا۔ میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دوں گی،آج کل بریکنگ نیوز میں ہوں اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو آدھے گھنٹے میں وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی لینے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔سماعت کے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد کا ذکر بھی چھڑا تو ایف بی آر نے اس حوالے سے مبہم موقف اختیار کیا۔چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر سے مکالمے کے دوران کہا کیا علیمہ خان کی بھی بیرون ملک کوئی جائیداد ہے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ابھی تک اس متعلق باضابطہ کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا اگر علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم کی جائیداد ظاہر کی تو وہ معاملہ خفیہ ہے،

اگر عدالت حکم کرے تو ایمنسٹی اسکیم کا ریکارڈ پیش کردیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ‘کیا علیمہ خان کی دبئی میں کوئی جائیداد ہے یا انہوں نے ایمنسٹی اسکیم میں بیرونی ملک جائیداد ظاہر کی، اس سے متعلق معاملہ اتنے دنوں سے ہائی لائٹ ہورہا ہے۔اس موقع پر ممبر اِن لینڈ ریونیو نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی بیرون ملک میں جائیداد ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ‘ایمنسٹی کلیم کرنے کیلئے بیرون ملک جائیداد کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہمیں آپ یہ بات کیوں نہیں بتا رہے، چیف جسٹس آپ سے پوچھ رہے ہیں۔

جس پر ممبر ان لینڈ ریونیو نے کہا میں خفیہ معلومات کی بات کررہا تھا جس پر چیف جسٹس نے مکالمے کے دوران کہا کیا علیمہ خان والی جائیداد آپ کے نام ہے، کیا یہ آپ کی جائیداد ہے اور آپ کیوں بار بار خفیہ پراپرٹی کی بات کررہے ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہمیں علیمہ خان کی جائیداد کی سربمہر تفصیلات فراہم کریں، ہم خود تمام تفصیلات کا جائزہ لیں گے جب کہ عدالت نے علیمہ خان کے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے ایف آئی اے اور ایف بی آر حکام سے مکالمے کے دوران کہا عدالت کو بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق نتائج چاہئیں ‘آپ نے سارے پاکستان کو نوٹس کر دیے، جن پراپرٹیز کا عدالت نے کہا ان پر کوئی فوکس نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…