اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے جمعرات کو سو روزہ کارکردگی پر کنونشن سنٹر میں تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب سے قبل اخبارات میں اشتہارات بھی دیے گئے، مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک کوارٹر پیج کا اشتہا چھپا جس پر اوپر 100 لکھا ہوا ہے اور درمیان میں ’’ہم مصروف تھے‘‘ لکھا ہوا ہے، اس کے بعد اخبارات کے دوسرے صفحہ پر ہاف پیج کا اشتہارا ہے جس میں حکومت نے جو احکامات دیے اور جو کچھ کیا اس کی شہ سرخیاں ہیں۔
جب ان اشتہارات کے متعلق وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اشتہار دینے کے خلاف تھا لیکن انہوں نے کہا کہ اشتہار دیں تو پھر دے دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس موقع پر شخصیت کا نام بتانے سے گریز کیا کہ کس کے کہنے پر اشتہار دیا، جب تحریک انصاف کے ترجمان اور وزیر اطلاعات فواد چودھری سے پوچھا گیا کہ آپ وزیر اطلاعات تھے پھر یہ اشتہار کس نے دیا تو وہ بال گول کر گئے، انہوں نے اس اشتہار کی مالیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار کی مالیت سوا کروڑ تھی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے 100دن عوام کیلئے 100اذیت ناک دن تھے، حکومت کے 100دن ملک کیلئے بدنامی اور شرمندگی کے دن تھے، عوام حکومت کی 100روزہ کارکردگی گوگل پر تلاش کریں، جمعرات کو ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت کے 100روز گزرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کی 100روزہ کارکردگی گوگل پر تلاش کریں، حکومت کو ہمارے دور کے منصوبوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، حکومت کی نا اہلی اور ’’یوٹرنز‘‘ پر جلد حقائق نامہ جاری کریں گے، ’’ہم مصروف تھے‘‘ کی جگہ ’’ہم نالائق ہیں‘‘ کا اشتہار دینا چاہیے، حکومت کے 100دن عوام کیلئے 100اذیت ناک دن تھے، حکومت کے 100دن ملک کیلئے بدنامی اور شرمندگی کے دن تھے۔حکومت کو 100دن کی کارکردگی دکھانے کیلئے جی سی یونیورسٹی کی طرح حکومت کو ہمارے دور کے افتتاح کردہ منصوبوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، نا اہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور یوٹرنز پر جلد عوام کو حقائق نامہ جاری کریں گے، حکومت کے 100دن پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کیلئے نا امیدی کے دن تھے۔